مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیراعظم تھا تو ایک ملک نے اس کو جہاز سے اتار دیا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جب ملک کی بات آئے گی تو اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، پاکستان کو بیرونی خطرہ نہیں اندرونی خطرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور بنگلادیش آئی ٹی کے شعبے میں کہاں سے کہاں پہنچ گئے، ہم نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ذریعے بچوں کو اسکالرشپس دیں۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ مریم کو مہم کی آزادی ہے مجھے نہیں، مجھے یہ آزادی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی گئی یہ چھین کر لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کے نیچے چھپ جاؤ؟ میں نکلتی تھی اور پتھر بھی کھاتی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دور میں ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، ان کے دور میں بھی دفعہ 144 اور پابندیاں لگائی جاتی تھیں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان لیدڑ ہے یا گیڈر جس نے اپنی حفاظت کیلئے لوگوں کی بیٹیاں اور بیٹے رکھے ہیں؟ کارکن کیوں آئیں؟ اگر ہمت ہے توعمران خان گرفتاری دیں۔
Comments are closed.