اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

اسکاٹ لینڈ میں چور غلطی سے اپنے ہی بیٹے کو لوٹنے پہنچ گیا

اسکاٹ لینڈ میں ڈکیتی کی عجیب کوشش نے کئی لوگوں کو حیران جبکہ کئی کو ہنسنے اور سوچنے پر مجبور کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں اے ٹی ایم مشین میں ایک شخص نے نوجوان کو چھری سے حملہ کرنے کی دھمکی دے کر لوٹنے کی کوشش کی تو اس دوران پتہ چلا کہ چور باپ اپنے ہی بیٹے کو لوٹ رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں 45 سالہ باپ نے چہرے پر ماسک پہن کر اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے شخص کو لوٹنے کی کوشش کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 17 سالہ لڑکے نے اے ٹی ایم سے 10 پاونڈز کی رقم نکلوائی تو اسے پیچھے گردن سے دبوچ کر ایک شخص نے پیسے دینے کا مطالبہ کیا۔

لڑکے کے مطابق اس نے پیسوں کا تقاضہ کرنے والے شخص کی آواز پہچان لی کہ وہ اس کا والد ہے اور وہ حیران رہ گیا۔

اس موقع پر لڑکے نے اپنے والد سے کہا کہ کیا آپ واقعی ایسا کر رہے ہیں، آپ جانتے ہیں کہ میں کون ہوں؟

لڑکے کی بات پر چھری تھامے شخص نے کہا کہ مجھے کوئی پرواہ نہیں۔

یہ بات سن کر لڑکے نے پلٹ کر کہا کہ آپ کیا کر رہے ہیں؟ جس پر والد نے کہا کہ مجھے معاف کر دو میں مجبور ہوں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لڑکے نے موقع سے بھاگ کر پولیس کو شکایت کرنے سے پہلے سارا واقعہ اپنے گھر والوں کو بتایا۔

رپورٹس کے مطابق ملزم کو بعدازاں گرفتار کرلیا گیا جس نے اس واقعے کا اعتراف بھی کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزم کو 26 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.