مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری قانونی طریقے سے عمل میں آئی، ان جیسے لوگوں کی جگہ جیل ہو گی۔
اسلام آباد میں عابد شیر علی نے عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو کس نے اختیار دیا کہ الیکشن کمیشن کو دھمکی دے، الیکشن کمشنر کا تعین عمران خان حکومت نے کیا، ن لیگ نے نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان بنانا ری پبلک ہے، آپ نے پاکستان کو کیا اپنے باپ دادا کی جاگیر سمجھا ہوا ہے، آپ نے پاکستان کے سیکیورٹی اداروں پر الزام تراشی کی۔
عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ظلم و زیادتی کی گئی، ان کو ملک بدر کیا گیا، ہمارے لوگوں پر تو منشیات کے پرچے ہوئے، اسمبلیوں سے نکال دیا گیا، نہال ہاشمی، طلال چوہدری کو کوئی بات نہ کرنے پر ثاقب نثار نے ڈس کوالیفائی کیا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاوید لطیف سے رانا ثناء اللّٰہ تک پر جھوٹی ایف آئی آرز کاٹی گئیں، آپ کی مرضی کا چیف منسٹر تھا جس کو آپ سب سے بڑا چور کہتے تھے، جسے آپ سب سے بڑا چور کہتے تھے وہ آپ کا وزیرِ اعلیٰ تھا۔
Comments are closed.