نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے اپنی 34 ویں سالگرہ کے موقع پر کرکٹ کی دنیا میں اپنی پہچان ’38‘ نمبر کی شرٹ پہننے کی وجہ بتا دی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹم ساؤتھی کا ویڈیو انٹرویو شیئر کیا گیا ہے۔
ٹم ساؤتھی نے انٹرویو میں بتایا ہے کہ 19 سال کی عمر میں مجھے 38 نمبر دیا گیا جس کے بعد یہ کبھی تبدیل نہیں ہوا۔
ٹم ساؤتھی نے کہا کہ اس نمبر کی کوئی خاص اہمیت نہیں ہے، یہ کھیل کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے ہر فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی 38 نمبر کی شرٹ پہنتے ہیں۔
Comments are closed.