بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو ’ریورس گیئر‘ لگ گیا

نیوزی لینڈ میں دو میچوں میں اچھی کارکردگی کے بعد پاکستان ٹیم کو تیسرے میچ میں ریورس گیئر لگ گیا۔

نیوزی لینڈ میں مقام بھی وہی اور مخالف ٹیم بھی وہی تاہم پاکستان کی کارکردگی ویسی نہیں رہی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 130 رنز بنائے۔

تمام بولرز کھیلنے کے باوجود قومی ٹیم کا کوئی بھی بیٹر چھکا نہ مار سکا جبکہ میچ میں باؤنڈریز کی تعداد بھی کم رہی۔پاکستان ٹیم نے مجموعی طور پر میچ میں 15 چوکے لگائے۔

نیوزی لینڈ میں کھیلی جا رہی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی سے شائقینِ کرکٹ بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

اس سے قبل سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش کے خلاف پاکستان نے 4 چھکے اور 18 چوکے لگائے تھے جب کہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مجموعی طور پر میچ میں 3 چھکے اور 16 چوکے لگائے تھے۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے ہرایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.