بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صادق سنجرانی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے قرآن پر حلف تک اٹھانے کو تیار تھے، بلاول

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے آزاد سینیٹر صادق سنجرانی ملنے گھر آئے تھے، چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے لیے مدد مانگی تھی، پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے صادق سنجرانی قرآن پر حلف تک اٹھانے کو تیار تھے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صادق سنجرانی نے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے لیے مدد مانگی تھی، صادق سنجرانی نےکہا تھا وہ منتخب ہونے کے بعد پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گے۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ صادق سنجرانی نے اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کی۔

اسلام آباد میں سینیٹر اسلام الدین شیخ کی جانب سے عشائیہ دیا گیا، جس میں اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز سمیت بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی اس کے علاوہ یوسف رضا گیلانی اور عبدالغفور حیدری بھی عشائیے میں شریک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا مفاد اسی میں ہے کہ سیاست دانوں کو مثبت کردار ادا کرنے دیا جائے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم کل سینیٹ میں کٹھ پتلی سرکار کا مقابلہ کرےگی، کسی صورت میں سینیٹ کا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین پی ٹی آئی سے نہیں ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.