بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چوہدری برادران کے ساتھ تعلق ذاتی ہے، یہ رشتہ ہمیشہ رہے گا، جام کمال

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ ان کا چوہدری برادران کے ساتھ تعلق ذاتی ہے اور یہ ہمیشہ رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں چوہدری برادران کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

اس ملاقات میں جان جمالی اور سینیٹر منظور کاکڑ بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین بڑے بھائی ہیں، ان کی رہنمائی میں سیاست سیکھی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے چوہدری پرویز الہٰی کے دور کے اقدامات کی تعریف بھی کی۔

انھوں نے کہا کہ آپ کے دور کا ریسکیو 1122 کا منصوبہ بلوچستان میں شروع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران کے ساتھ تعلق ذاتی ہے، یہ رشتہ ہمیشہ رہے گا۔

جام کمال نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اس ملک کا اثاثہ ہیں اللّٰہ انہیں سلامت رکھے۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاسی رواداری کی جتنی ضرورت اس وقت ہے پہلے کبھی نہ تھی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے پاکستان کبڈی کے آئندہ میچز گوادر میں کروانے کی پیشکش کی جسے چوہدری شجاعت حسین نے قبول کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.