وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاداریاں خریدنے کا سیاسی دھندا عمران خان کا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیسا 2018، سینیٹ، کے پی، گلگت بلتستان میں عمران ووٹ چور نے چلایا، پیسا آزاد کشمیر اور ڈسکہ میں عمران ووٹ چور نے چلایا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان چیف الیکشن کمشنر سے این آر او مانگ رہے ہیں، یہ سکندر سلطان ہے، جاوید اقبال نہیں جو آپ کی بلیک میلنگ اور دھمکی میں آجائے۔
ادھر مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان اپنے 4 سال میں وفاداریاں بدلنے والوں کو بنی گالا میں پٹّے پہناتے رہے، خرید و فروخت کے لیے پنجاب میں جہاز اڑائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ڈرائی کلین کیا گیا، عمران نے جسے پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا، اُسی کو وزارت اعلیٰ کا امیدوار بنا دیا۔
Comments are closed.