پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کیا قیامت آجائے گی، اگر پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب بن جائے گا، بزدار بھی چار سال رہا ہے، ہم نے ہر طرح کی زیادتی برداشت کی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ آج پتا چل جائے گا کہ کسی ایم پی اے کو روکا گیا ہے یا نہیں؟
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ضمنی انتخاب سے پہلے بھی عمران خان نے بہت سے الزامات لگائے، مگر کوئی ایک بھی سچا ثابت نہیں ہوا۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ جب رزلٹ آیا تو عمران خان منہ نیچے کرکے ایک لفظ نہیں بولا، اس لاڈلے کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
Comments are closed.