17 year old hookup hookup hotshot mature burley bike hookup cctv grindr hookup tampa curvy hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: چائے کے ہوٹل پر بیٹھے افراد سے 10 ڈاکوؤں کی 15 منٹ تک لوٹ مار

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں نمائش چورنگی کے قریب 10 مسلح ملزمان نے چائے کے ہوٹل پر دھاوا بول کر 15 منٹ تک سکون سے لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو ہوٹل پر بیٹھے درجنوں افراد سے چندہ وصول کرنے کے انداز میں لوٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سولجر بازار پولیس کے مطابق اس سلسلے میں مقدمہ نمبر 452/22 محمد رضوان قریشی کی مدعیت میں زیر دفعہ 395 درج کرلیا گیا ہے۔

تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر وقار عظیم کے مطابق واردات نصف شب کو ساڑھے 12 سے 1 بجے کے درمیان ہوئی۔

پولیس کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی سے پہلے پیٹرول پمپ والی گلی میں ’’کیفے سین آن‘‘ چائے کے ہوٹل پر رات ساڑھے 12 بجے موٹر سائیکلوں پر سوار 10 مسلح ملزمان آئے جنہوں نے اسلحہ نکال کر ہوٹل پر چائے پینے میں مصروف گاہکوں کو گھیر لیا اور سکون سے لوٹ مار کی۔

پولیس کے مطابق مسلح ملزمان وہاں موجود شہریوں سے کم از کم 35 موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان لائنز ایریا کی طرف فرار ہوئے، پولیس کے مطابق مقدمہ اندراج کے بعد شعبۂ تفتیش کو منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس ہوٹل پر اس سے پہلے بھی اسی نوعیت کی واردات ہو چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.