سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن لڑنے کے مقاصد حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا۔
پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم جس کاز کے لیے آئے تھے وہ مکمل ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری وجہ سے آج وزیراعظم عمران خان اپنے ارکان قومی، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹرز سے مل رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ صرف ارکان اسمبلیوں سے مل نہیں رہے بلکہ انہیں 50، 50 کروڑ روپے کے فنڈز بھی دے رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت ہم پر بھونڈے الزامات لگارہی ہے، نہ ان کے پاس نام ہے، پتہ ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہے کہ کون ہے جو ہم سے مل رہا ہے۔
یوسف رضا گیلانی یہ بھی کہا کہ ارکان اسمبلی سے ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے، وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ اپنے ارکان کو سنبھالیں۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ مانگنے کا حق میرا ہے یہی وجہ تھی کہ میں وزیراعظم عمران خان کو جو رکن قومی اسمبلی ہیں کو خط لکھا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہمارے موقف کے حق میں فیصلہ کیا یہ ملک اور پارلیمنٹ کے لیے پہلا تحفہ ہے۔
انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو دعوت دی کہ اگر وہ سیکریٹ بیلٹ ختم کرنا چاہتے ہیں تو آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں۔
Comments are closed.