نئی حکومت سازی کے لیے متحدہ اپوزیشن میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب کی گورنر شپ پیپلز پارٹی کو دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سے سابق گورنر مخدوم احمد محمود کا نام زیر غور ہے، آئندہ چند روز میں مشاورت کے بعد مخدوم احمد محمود کے نام کا اعلان متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم احمد محمود نےجہانگیر ترین کو مسلم لیگ ن کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، مخدوم احمد محمود شہباز شریف کے گہرے دوست بھی ہیں۔
مخدوم احمد محمود پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں گورنر پنجاب رہ چکے ہیں۔
Comments are closed.