charlotte hookup bars edelman hookup whatsapp groups for hookups whisper hookup hookup Uniondale

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گواسکر نے برطانیہ سے کوہِ نور ہیرا واپس مانگ لیا

بھارتی کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے انگلش کمنٹیٹر ایلن ولکنز سے برطانیہ میں موجود کوہِ نور ہیرے کو واپس لانے میں مدد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ 

 بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کے ایک میچ کے دوران جب فضائی منظر دکھایا جارہا تھا تو سنیل نے ساتھ بیٹھے انگلش کمنٹیٹر سے ہیرے کو لے کر مذاق کیا۔ 

انہوں نے ایلن سے کہا کہ ہم آج بھی کوہِ نور ہیرے کی واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔ 

یہ چٹکلا سنتے ہی دونوں ہنس پڑے جبکہ انگلش کمنٹیٹر نے کہا کہ مجھے علم تھا کہ آپ اسی طرح کی بات کریں گے۔ 

سابق بھارتی کپتان نے ان سے یہ بھی مطالبہ کر ڈالا کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے برطانوی حکومت سے درخواست کریں کہ وہ اس ہیرے کو بھارت کو دے دے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.