dknight magicbox ii bluetooth hookup best hookup subredduts emily willis hookup pregnant hookup the hookup game download

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عوام کو فیصلے کا موقع دیا جائے وہ کسے وزیر اعظم منتخب کرتے ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں فوری انتخابات کروانے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ آزاد اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے عوام کو موقع دیا جائے کہ وہ کسے اپنا وزیر اعظم منتخب کرنا چاہتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بدھ کو نمازِ عشاءکے بعد میں پشاور میں ایک اجتماعِ عام سےخطاب کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ بیرونی اشاروں پر حکومت کی تبدیلی کے نتیجے میں ہٹائے جانے کے بعد یہ میرا پہلا جلسہ ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ اب پارٹی سے وفاداروں کو ہی ٹکٹ دے کر کامیاب بنائیں گے، دوبارہ اقتدار میں آ کر ہارس ٹریڈنگ کا ہمیشہ کے لیے راستہ بند کروں گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہمارے سب لوگ بھرپور طریقے سے اس اجتماع میں شریک ہوں کیونکہ پاکستان غیر ملکی طاقتوں کی ایک کٹھ پتلی کےطور پر نہیں بلکہ ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر معرضِ وجود میں لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم فوری انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے عوام کو فیصلے کا موقع دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.