جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہری کی تجویز پر عمران خان کا ایکشن

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہری کی تجویز پر ایکشن لے لیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق ریڈ زون کے اطراف کچی بستی کے غریب مکینوں کیلئے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لکڑیاں لے جانے کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولت…

پنجاب میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگانے کا باقاعدہ آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگانے کی مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ دوسرے مرحلے میں بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی…

ناردرن یورپ کے پاکستانی فزیشنز کی تنظیم اور آئرش پاکستانی پروفیشنل ایسوسی ایشن میں معاہدہ

ناردرن یورپ کے پاکستانی فزیشنز کی تنظیم ( APPNE) اور آئرش پاکستانی پروفیشنل ایسوسی ایشن( IPPA) نے تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔اس حوالے سے دونوں تنظیموں کا ایک مشترکہ آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں نومبر 2019 میں طے پانے والے ایم او…

بلاول بھٹو کا آصفہ کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بہن آصفہ بھٹو زرداری کی 27 ویں سالگرہ پر پیغام شیئر کیا ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے زندگی کی 27 بہاریں دیکھ لیں۔ آج…

آصفہ بھٹو کو بچپن کی تصویر کے ساتھ سالگرہ کا پیغام بھا گیا

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے زندگی کی 27 بہاریں دیکھ لیں۔ آج وہ اپنی 27 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔آصفہ بھٹو زرداری سابق صدر آصف علی زرداری کے تین بچوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔…

جرمنی کی IT و ٹیلی کام کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق کی جانب سے جرمنی کی آئی ٹی و ٹیلی کام کمپنیوں کو دعوت دی گئی ہے کہ  آئی ٹی و ٹیلی کام کمپنیاں پاکستان آئیں اور  سرمایہ کاری کریں۔امین الحق سے جرمن سفیر برنہرڈ کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران امین الحق…

ملک میں فارن فنڈنگ کی بنیاد رکھنے والے نواز شریف ہیں، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 90کی دہائی میں اُسامہ بن لادن سے نواز شریف نے فارن فنڈنگ لی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ قانونی پیچیدگیوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہیں۔ فرخ…

روس، الیکسی ناوالنی کے حق میں مظاہرے

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ناقد اور اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کے حق میں مظاہرے جاری ہیں جبکہ حالیہ ریلیوں میں مزید گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔مانیٹرنگ گروپ  کے مطابق پولیس نے اب تک 10 ہزار سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔خبرایجنسی…

بگ باس 10 کے متنازع کنٹسٹنٹ سوامی اُوم چل بسے

بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 10 کے متنازع کنٹسٹنٹ سوامی اُوم فالج کے باعث چل بسے۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سوامی اُوم کو گزشتہ دنوں فالج کا دورہ پڑا تھا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور وہ اسپتال میں زیر علاج…

صرف46 منٹ میں ریاض سے جدہ کا سفر

جہاز سے بھی تیز رفتار سفری سہولت فراہم کرنے والی ورجن ہائپرلوپ ٹیکنالوجی اب خلیجی ممالک کو آپس میں ملائے گی۔ورجن ہائپرلوپ کی رفتاری اتنی تیز ہوگی کہ ریاض سے جدہ کا سفر صرف 46 منٹ میں طے ہوگا۔ یہ ٹیکنالوجی جدہ، مکہ مکرمہ، ریاض، کویت،  …

پنڈی ٹیسٹ کیلئے 17 رکنی قومی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق اسکواڈ میں عابد علی، عمران بٹ، اظہرعلی، بابراعظم، فوادعالم اورسعود شکیل موجود ہیں۔فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد اور حارث رؤف…

روسی کورونا ویکسین موثر اور محفوظ، ماہرین

طبی ماہرین کی جانب سے روسی کورونا ویکسین کو مؤثر اور محفوظ قرار دے دیا گیا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق روسی کورونا ویکسین حتمی مراحل میں اسپوٹنک فائیو 91.6 فیصد مؤثر ثابت ہوئی، میکسیکو میں روسی ویکسین جبکہ نیوزی لینڈ میں فائزر ویکسین کےاستعمال…

ایف سی ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے 4 کروڑ کی گرانٹ منظور

وفاقی وزیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایف سی ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے 4 کروڑ روپے، ایف سی خیبر پختونخوا کے ہیلی کاپٹر…

لاہور کے تاریخی مقامات سیاحوں کیلئے ہمیشہ پر کشش رہے ہیں، فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لاہور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے ہمیشہ پر کشش رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے الحمرا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ…

شاہد خاقان کے گھر ہوئے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے گھر گزشتہ روز ہوئے مسلم لیگ نون کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، جس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اپنے…

وزیر اعظم عمران خان نے اوپن ٹرائل کی واضح پیشکش کی، شہباز گِل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اوپن ٹرائل کی واضح پیشکش کی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں استعفے کی پیش کش بھی کی ہے، قوم کی…