بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس، صحافیوں کو روک دیا گیا

نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں کوریج کے لیے آنے والے صحافیوں کو داخلے سے روک دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم کی بجائے قومی اسمبلی کے ہال میں ہو گا، ان کیمرا اجلاس ہونے کے باعث صحافی اجلاس کی کوریج نہیں کر سکیں گے۔

ترجمان قومی اسمبلی و سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق اجلاس کے باعث قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹریٹ کے ملازمین کو چھٹی دے دی گئی ہے، ملازمین کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صحافیوں پر پابندی نہیں لیکن سیکریٹریٹ بند ہونے کے باعث وہ پارلیمنٹ نہیں آ سکیں گے، میڈیا تب آتا ہے جب پارلیمنٹ کھلی ہو، جب پارلیمنٹ میں چھٹی کر دی گئی ہے تو میڈیا والے آ کر کیا کریں گے۔

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے کچھ دیر بعد ہونے والے اِن کیمرہ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی ملکی داخلی صورتِ حال پر بریفنگ دیں گے، افغانستان، بھارت، مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں شرکت کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.