بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان اپوزیشن کا تھانے میں دھرنا، میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا

بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن اراکین کا آج دسویں روز بھی کوئٹہ کے تھانے بجلی روڈ میں دھرنا جاری ہے۔

آج پولیس کے عملے نے میڈیا کو تھانےمیں موجود اراکینِ اسمبلی کی کوریج سے روک دیا۔

قائدِ حزبِ اختلاف بلوچستان اسمبلی ملک سکندر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اراکین کے خلاف ایف آئی آر واپسی کا کوئی نوٹیفکیشن نہیں ملا۔

تھانہ اہلکار کے مطابق تھانے کے اندر میڈیا کو اپوزیشن اراکین کی ویڈیو بنانے کے اجازت نہیں ہے۔

اپوزیشن اراکینِ بلوچستان اسمبلی کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کی واپسی تک تھانے میں ہی رہیں گے۔

بلوچستان اسمبلی کے 14 اپوزیشن اراکین آج آٹھویں روز بھی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تھانہ بجلی روڈ میں موجود ہیں۔

اپوزیشن اراکین 21 جون کو اجتماعی گرفتاری دینے تھانہ بجلی روڈ پہنچے تھے، تاہم پولیس کی جانب سے تاحال اراکینِ صوبائی اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

18جون کو بلوچستان اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن کے 17 اراکین کے خلاف کوئٹہ کے تھانہ بجلی روڈ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.