جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اساتذہ کے احتجاج کے دوران خاتون ٹیچر کی خود کو آگ لگانے کی کوشش

سندھ اسمبلی کے باہر کنٹریکٹ اساتذہ کا احتجاج شدت اختیار کرگیا۔ پولیس سے جھڑپ کے دوران خاتون ٹیچر نے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔ صوبائی وزیر سعید غنی کہتے ہیں معاملہ عدالت میں ہے، فی الحال اساتذہ کو مستقل نہیں کیا…

پی ایس ایل ملتوی، شاہد آفریدی پی سی بی پر برس پڑے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے ملتوی ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر برس پڑے۔ انھوں نے کہا کہ ایونٹ کو ملتوی نہیں کرنا چاہیے تھا، پی سی بی کے پاس پلان بی نہیں تھا۔ان…

کندھ کوٹ: 13سالہ کویتا کا بیان بدلنے اور والدین کے ساتھ جانے سے انکار

سندھ کے ضلع کندھ کوٹ کے علاقے تنگوانی کی 13 سالہ لڑکی کویتا نے اپنا بیان بدلنے اور والدین کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔گزشتہ روز 13 سالہ کویتا نے عدالت میں اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے کا بیان دیا تھا، آج جج کے حکم پر لڑکی کی والدین سے…

اسپیکر پارلیمانی نظام کے نہ چلنے میں ملوث ہے، شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اسپیکر پارلیمانی نظام کے نہ چلنے میں ملوث ہے، یہ وہ اسپیکر ہے جو اپوزیشن کو بولنے نہیں دیتا، قائد حزب اختلاف جیل میں، پارلیمانی لیڈر جیل میں، اپوزیشن بینچز خالی…

پاک فضائیہ کا نیا سربراہ کون؟ سمری وزیراعظم عمران خان کو ارسال

پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی تقرری کے معاملے پر وزارت دفاع نے سمری وزیراعظم عمران خان کو ارسال کردی ہے۔ذرائع کے مطابق سابق ایئر چیف مارشل مجاہد انور کی جگہ اب پاک فضائیہ کی کمان کون سنبھالے گا؟ وزارت دفاع نے حتمی فیصلے کے لیے سمری…

آج سندھ میں کورونا وائرس کے 384 نئے کیسز رپورٹ، ایک مریض کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10590 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید 384 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ ایک مریض انتقال کرگیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اموات کی…

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 593 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج 100 انڈیکس 593 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 450 پوائنٹس پر بند ہوا۔خیال رہے کہ گزشتہ 4 روز کے دوران حصص بازار کے 100 انڈیکس میں 2670 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ آج کاروباری دن کے دوران مارکیٹ…

پی ڈی ایم اجلاس میں فضل الرحمٰن کا غصہ بجا تھا، رحمٰن ملک

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے کل کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمٰن کا غصہ بجا تھا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رحمٰن ملک نے کہا کہ مولانا صاحب کا پی ڈی ایم کے 7 ووٹ…

لیاقت جتوئی نے تاحال نوٹس کا جواب نہیں دیا، سیف اللّٰہ ابڑو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نو منتخب سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا ہے کہ میرے خلاف ہونے والی سازش کے پیچھے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) تھی، لیاقت جتوئی نے اب تک میرے نوٹس کا جواب نہیں دیا ہے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں سیف…

نیا پاکستان ہاؤسنگ کے تحت گھر کی تعمیر پر 3 لاکھ کی سبسڈی منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت گھروں کی تعمیر پر 3 لاکھ روپے کی سبسڈی کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرِ صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں نیا پاکستان…

کراچی پولیس کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او ہیروئن بیچنے میں ملوث

کراچی پولیس کے ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) اور اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کے خلاف کی گئی کارروائی میں برآمد کی گئی ہیروئن بیچنے کا انکشاف سامنے آیا ہے، برآمد کی گئی ہیروئن کو 9 لاکھ روپے میں ایک اور پولیس اہلکار کو ہی…

اگر صحافی و وکیل خلاف ہوں تو حکومت نہیں چل سکتی، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وکیل اور صحافی خلاف ہوجائیں تو حکومت نہیں چل سکتی ہے۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کے سیمینار سے خطاب میں فواد چوہدری نے وکیل اور صحافیوں کی قوت کی تعریف کی۔انہوں…

قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن تیز کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیراعظم کو بریفنگ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا ہے کہ پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن تیز کردیا ہے۔لاہور میں وزیراعطم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب نےملاقات کی اور انہیں صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر بریفنگ دی۔انہوں نے…

جب پی ڈی ایم بنارہے تھے تو استعفوں کا آپشن رکھا تھا، مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم متحد ہے، مختلف مسائل پر اختلاف رائے ہوتا رہتا ہے، جب پی ڈی ایم بنا رہے تھے استعفوں کا آپشن رکھا تھا، ایسا نہیں تھا کہ استعفے آخری آپشن بم ہوں…

کورونا کے باعث لاہور کے اسپتال میں بستر کم پڑگئے

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آگئی، لاہور کے میو اسپتال میں بستر کم پڑگئے۔میو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہے کہ کورونا مریضوں کے لیے 400 بیڈز کا خصوصی وارڈ بھر گیا، میو اسپتال کے تمام وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں۔انہوں…

سینیٹ الیکشن میں پھر ووٹوں کی خرید و فروخت کا معاملہ سامنے آیا، وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پھر ووٹوں کی خرید و فروخت کا معاملہ سامنے آیا، ووٹنگ میں کرپشن کا باعث بننے والے تمام عوامل کو ختم کیا جائے۔وزیر اعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ دیا۔خط کے متن…