بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان

ملک بھر میں یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔

بھیجی گئی سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.