بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں آج سے تیز بارش کی پیش گوئی

کراچی اور قرب و جوار کے ساحلی علاقوں میں آج سے یکم اکتوبر تک تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ طوفانی بارشیں کراچی میں اربن فلڈنگ کاباعث بن سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدین، ٹھٹہ، حیدرآباد اور دادو میں بھی اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ لسبیلہ، سونمیانی، اورماڑا، پسنی، گوادر، تربت، جیوانی میں بھی طوفانی بارش اور اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، آندھی کے باعث کم زور عمارتوں کو نقصان کا خطرہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 30 ستمبر سے 3 اکتوبر کے دوران سمندر میں طغیانی رہ سکتی ہے۔ اس لیے ماہی گیروں کو آج سے 3 اکتوبر تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.