بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں شدید بارش کے امکانات کم ہو گئے، ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر میں شدید بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں، ڈیپ ڈپریشن سندھ کے ساحلی علاقوں سے وقت کے ساتھ ساتھ دور ہو رہا ہے۔

بحیرہ عرب میں بننے والے ممکنہ طوفان کے باعث کراچی میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی بارش رات بھر جاری رہی اور صبح کے وقت رک گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سے 180 کلو میٹر دور ڈپریشن اب ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوچکا ہے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر میں کہیں کہیں معتدل اور تیز بارش ہوسکتی ہے، تاہم بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تاحال شدید بارشوں کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے ممکنہ سمندری طوفان کے پیشِ نظر چوتھا الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بحیرۂ عرب میں موجود ڈپریشن ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات کا کہنا تھا کہ ڈیپ ڈپریشن جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، کل تک سندھ میں بارش کا امکان ختم ہوجائے گا۔

سردار سرفراز نے مزید کہا کہ شہر میں اربن فلڈنگ کے امکانات بھی کم ہوگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.