بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عوام کے لیے بری خبر: حکومت نے پیٹرول مزید مہنگا کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پیٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزارت خزنہ کیجانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں پیٹرول کی قیمت  میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 127روپے 30پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 2روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 122روپے فی لیٹر مقرر ہوئی ہےجبکہ مٹی کے تیل میں 7روپے 5پیسے کااضافہ ہوا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99روپے ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8روپے 87پیسے کااضافہ ہوا ہے، نئی قیمت 99روپے 51پیسے مقرر ہوئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آرج رات 12بجے سے ہوگا۔

You might also like

Comments are closed.