بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویکسین نہ لگانے والوں پر آج سے پابندیاں لاگو

عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والوں پر آج سے پابندیاں لاگو ہوں گی۔

ویکسین نہ لگوانے والے افراد آج سے جہاز اور ریل پر سفر نہیں کر سکیں گے جبکہ شادی اور ولیمے پر بھی نہیں جا سکیں گے۔

جن افراد نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی ان کو ہوٹل کے اندر اور باہر کھانا بھی نہیں ملے گا۔

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز ( پی آئی اے) انتظامیہ نے اپنے مسافروں کے لیے اہم پیغام جاری کردیا ہے۔

جو مسافر ویکسی نیشن کارڈ دکھا کر جہاز میں بیٹھیں گے، ان کے لیے کھانا بھی کھل گیا۔ کورونا وائرس کے باعث پروازوں میں کھانا کئی ماہ سے بند تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.