بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میر خلیل الرحمٰن مرحوم کی اہلیہ محمودہ خلیل الرحمٰن انتقال کر گئیں

جنگ اور جیو گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن مرحوم کی اہلیہ محمودہ خلیل الرحمٰن 95 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں۔

مسز محمودہ خلیل الرحمٰن میر شکیل الرحمٰن کی والدہ اور میر ابراہیم الرحمٰن کی دادی تھیں۔

مرحومہ نے 1 بیٹے، 4 بیٹیوں، 24 پوتے پوتیوں، نواسے نواسیوں، 22 پڑ پوتے پڑ پوتیوں، پڑ نواسے پڑ نواسیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج کراچی میں بعد نمازِ جمعہ ادا کی جائے گی۔

مرحومہ کے اہلِ خانہ نے کورونا وائرس ایس او پیز کی وجہ سے ایصالِ ثواب کے لیے گھر سے ہی دعا کی درخواست کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.