a v hookup on xbox 360 hookup Monmouth Junction NJ best hookup apps that aren't a scam black gay hookup whisper hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان نے کبھی عالمی مفادات کیخلاف کام نہیں کیا، ڈیمو کریٹ رہنما

ڈیمو کریٹ رہنما طاہر جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کبھی عالمی مفادات کے خلاف کام نہیں کیا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔

امریکی سینیٹ میں افغانستان کے ایشو پر پاکستان مخالف بل پیش کرنے کے معاملے پر ڈیمو کریٹ رہنما طاہر جاوید نے امریکی سینیٹر وان ہالن سے رابطہ کیا ہے۔

ڈیمو کریٹ رہنما طاہر جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان نے کبھی عالمی مفادات کے خلاف کام نہیں کیا۔

امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے افغانستان کی صورتحال اور پاکستان کے کردار سے متعلق امریکی کانگریس میں پیش بل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی امریکی سینیٹر

واضح رہے کہ امریکی سینیٹ میں افغانستان پر بل پیش کیا گیا تھا، 22 ری پبلکن سینیٹرز کی طرف سے پیش کیئے گئے بل میں کہا گیا تھا کہ طالبان کا ساتھ دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، پاکستان سمیت طالبان کو مدد دینے والی ریاستوں اور غیر ریاستی افراد کی نشاندہی کی جائے۔

دوسری جانب امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے افغانستان کی صورتِ حال اور پاکستان کے کردار سے متعلق امریکی کانگریس میں پیش بل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی امریکی سینیٹر کسی بھی معاملے پر بل پیش کرسکتا ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ قانونی حیثیت اختیار کر لے گا۔

کرس وان ہولن نے کہا ہے کہ پاکستان پر انگلیاں نہ اٹھائی جائیں، ان 20 سینیٹرز کو سابق صدر ٹرمپ پر تنقید کرنی چاہیئے جو پاکستان اور غنی حکومت سے قیدی رہا کروا کے طالبان کو اقتدار میں لائے۔

امریکی سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ دوحہ معاہدے میں افغان فورسز پر حملے روکنے کے معاملے کو شامل نہ کرایا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.