بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوٹیوب نے مختصر ویڈیو کے لیے 10 کروڑ ڈالر مختص کردیے

سان فرانسسكو: لگتا ہے کہ یوٹیوب نے اپنی شارٹس یعنی مختص ویڈیو کو ٹِک ٹاک کے برابر لانے کی ٹھان لی ہے۔ اس بار اعلان ہوا ہے کہ یوٹیوب تیس ممالک کے یوٹیوبر کو شارٹس بنانے میں مدد دینے کے لیے دس کروڑ ڈالر کی مجموعی رقم فراہم کرے گا۔

یوٹیوب کے چیف پروڈکٹ آفیسر نیل موہن کے مطابق شارٹس فنڈ اب دنیا کے کئی ممالک کےلیے ہے جس کے تحت انفرادی چینل کو 100 سے دس ہزار ڈالر تک کی مدد کی جائے گی۔ ان سے کہا جائے گا کہ وہ ٹک ٹاک جیسی مختصرویڈیو بنائیں اور انہیں اپ لوڈ کریں۔

اس کا مقصد یہ ہے کہ کم عمر اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لایا جائے۔ یوٹیوب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوٹیوبر کو ماہانہ بنیادوں پر اضافی بونس رقم ادا کی جائے گی لیکن اس کا انحصار آپ کے ملک اور چینل کا فروغ شامل ہے۔

تیس ممالک میں پاکستان شامل نہیں جس پر ہمیں شدید حیرت ہے لیکن دیگر ممالک میں بھارت، الجیریا، ارجنٹینا، بحرین، چلی، کولمبیا، مصر، فن لینڈ، جرمنی، ہانک کانگ، عراق، اردن، کویت، لبنان، میکسکو، مراکش، نائیجیریا، ناروے، فلپائن، روس، پولینڈ، سعودی عرب، سنگاپور، سویڈن، جنوبی افریقہ، تائیوان، ترکی، برطانیہ اور ویت نام شامل ہیں۔

You might also like

Comments are closed.