hookup Cresskill New Jersey instant sex hookup sites best site to hookup with older woman hookup sites like craigslist best hookup apps that aren't a scam st louis hookups reddit

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سمندری طوفان، شدید سمندری طوفان بھی بن سکتا ہے، سردار سرفراز

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں موجود ڈیپ ڈیپریشن کے سائیکلون بننے کا امکان ہے، سائیکلون کا رخ مغرب اور شمال مغرب کی جانب ہے، یہ سمندری طوفان شدید سمندری طوفان بھی بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی اور زیریں سندھ کے مختلف علاقے سمندری طوفان کے اثرات کی شدت سے محفوظ ہیں، جبکہ طوفانی بارش اور تیز ہواؤں کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردارسرفراز کاکہنا ہے کہ شہر میں شدید بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں، ڈیپ ڈپریشن سندھ کے ساحلی علاقوں سے وقت کے ساتھ ساتھ دورہورہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی میں کل تک وقفے وقفے سے ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے،کہیں کہیں تیز بارش بھی ہوسکتی ہے اور معمول سے تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ طوفان بلوچستان کے ساحل کے قریب سے ہوتا ہوا اومان اور ایران کی جانب بڑھے گا، یہ سمندری طوفان شدید سمندری طوفان بھی بن سکتا ہے۔

بحیرہ عرب میں بننے والے ممکنہ طوفان کے باعث کراچی میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی بارش رات بھر جاری رہی اور صبح کے وقت رک گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سے 180 کلو میٹر دور ڈپریشن اب ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طوفان کا جھکاؤ شمال مغرب کی جانب زیادہ رہا تو بلوچستان میں تیز ہواؤں اور تیز بارش کا امکان رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.