emily willis hookup cougar hookup in louisiana hookup Cresskill New Jersey knoxville hookups gay vegas hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طوفان ’شاہین‘ تشکیل پا گیا

بھارتی ماہرِ موسمیات مہیش پلاوات کا کہنا ہے کہ اکتوبر کا پہلا سمندری طوفان ’شاہین‘ بحیرۂ عرب کے شمال مشرق میں تشکیل پا گیا۔

محکمۂ موسمیات نے ممکنہ سمندری طوفان کے پیشِ نظر چوتھا الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بحیرۂ عرب میں موجود ڈپریشن ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں بھارتی ماہرِ موسمیات مہیش پلاوات نے کہا ہے کہ سائیکلون ’شاہین‘ شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سمندری طوفان ’شاہین‘ عمان کے ساحل کی جانب بڑھ سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کیئے گئے ہیں۔

بھارتی ماہرِ موسمیات مہیش پلاوات کا یہ بھی کہنا ہے کہ طوفان ’شاہین‘ کے باعث جنوبی سندھ، جنوبی بلوچستان اور جنوبی ایران میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.