جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کورونا کی تیسری لہر سے بچے متاثر ہورہے ہیں، طبی ماہرین

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچے تیزی سے متاثر ہورہے ہیں۔ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں 10 سال تک کے 121 بچوں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔جیو…

سپریم کورٹ میں دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کیس کی سماعت ، کالا باغ ڈیم کا تذکرہ آگیا

سپریم کورٹ میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کیس کی سماعت کے دوران کالا باغ ڈیم کا تذکرہ آگیا۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہماری یونیورسٹیز میں بڑی بڑی…

صحت کے شعبے میں تحقیق کے لیے مالی معاونت، فورم قائم

طبی شعبے میں تحقیق کو فروغ دینے اور نوجوان ریسرچرز کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لئے ریسرچ فنڈ قائم کردیا گیا ہے جس کے تحت نوجوان تحقیق کاروں کو اٹھارہ مہینے کے لئے دو لاکھ روپے تک کی ریسرچ گرانٹ فراہم کی جائے گی۔مقامی فارماسوٹیکل کمپنی…

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز، پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی تیاریاں جاری

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی میزبان ملک میں تیاریاں جاری ہیں۔قومی کرکٹرز نے تیسرے روز بھی پریکٹس سیشن کا انعقاد کیا جس میں کرکٹرز نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی جم کر ٹریننگ کی۔دوسری جانب جنوبی…

7.8 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج پر عملدرآمد 10 اپریل سے

وفاقی حکومت کی طرف سے 7.8 ارب روپے مالیت کے رمضان ریلیف پیکیج پر 10 اپریل سے عمل ہوگا۔ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 68 روپے کلو، گھی 170روپے، 20 کلو آٹا 800 روپے میں دستیاب ہوگا۔ایم ڈی یوٹیلیٹی…

بڑی مچھلیوں کی اربوں کی بدعنوانی کے ٹھوس ثبوت ہیں، چیئرمین نیب

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کے پاس بڑی مچھلیوں کی اربوں روپے کی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے ثبوت موجود ہیں۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ آٹا اور چینی اسکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے…

فضل الرحمٰن اور آفتاب شیر پاؤ میں ٹیلیفونک رابطہ

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور آفتاب احمد خان شیر پاؤ میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔دونوں رہنماؤں نے حالات و واقعات اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔مولانا فضل الرحمٰن اور آفتاب شیر پاؤ نے پی ٹی آئی حکومت…

آئی ایم ایف نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کردی

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کردی۔خیال رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ ہفتے یہ قسط جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6 ارب…

یہ کارڈ فائیو جی نظام سے بجلی بناسکتا ہے

جارجیا: تصویر میں ایک عام انک جیٹ پرنٹر سے چھاپہ گیا تاش کے پتے کی مانند جو کارڈ نظر آرہا ہے اور فائیوجی ٹاور سے خارج ہونے والی اشعاع (ریڈی ایشن) سے براہِ راست بجلی بناسکتا ہے۔ یہ کارڈ فائیو جی ٹاور سے 180 میٹر یا 600 فٹ کی دوری پر 6…

کورونا سے مزید 100 مریض انتقال کرگئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 100 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 356 ہوگئی۔ کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 100 مریض انتقال کرگئے…

وزیراعظم کرونا سے صحتیاب ہوگئے

اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اب مکمل صحت یاب ہیں، اور ان میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں ہیں۔ رہنما تحریک انصاف سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی…

بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں، وزیراعظم کا جوابی خط

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو جوابی خط لکھ کر کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پر امن تعلقات چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق…

کینیڈا، 55سال سے کم عمر افراد کیلئے ایسٹرازینیکا کااستعمال روک دیا گیا

کینیڈامیں 55 سال سے کم عمر افراد کیلئے ایسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال روک دیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ایسٹرازینیکا ویکسین کے عمر اور جنس کو خطرات، افادیت کاجائزہ لیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 55 سال سے کم عمر افراد میں…

نہر سوئز کا راستہ مکمل طور پر بحال ہے، مصری صدر

مصری صدر عبدالفتح السیسی نے کہا ہے کہ نہر سوئز کا راستہ مکمل بحال ہے۔ انھوں نے کہا کہ نہر سوئز کی آبی گزر گاہ متاثر ہونے سے پورا خطہ متاثر ہوتاہے۔ بحیرہ احمر اور بحیرہ روم کو ملانے والی بندر گاہوں، ریلوے نیٹ ورک پر کام جاری ہے۔ قاہرہ سے…

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اجتماعی افطار اور اعتکاف پر پابندی برقرار

رمضان المبارک میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اجتماعی افطار اور اعتکاف پر پابندی برقرار رہے گی، حرمین انتظامیہ نے ماہ رمضان کے لیے حرمین شریفین کے قواعد و ضوابط جاری کردیے۔سربراہ حرمین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے زائرین کو…

حکومت نہ بنی تو لبنان ٹائی ٹینک کی طرح ڈوب سکتا ہے، پارلیمانی ا سپیکر

لبنانی پارلیمان کے اسپیکر نابیہ بری نے ملک کا موازنہ بدقسمت لگژری جہاز ٹائی ٹینک سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی حکومت نہیں بنی تو لبنان ٹائی ٹینک جہاز کی طرح ڈوب سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں بجلی کے بحران کے دوران لبنان کے دو سب سے…

ترک صدر نے مرکزی بینک کے نائب گورنر کو بھی برطرف کردیا

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر کو بھی عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ ترک صدر نے چند روز قبل بینک کے سربراہ کو بھی ملازمت سے فارغ کیا تھا۔اس سے قبل  20 مارچ کو مرکزی بینک کے گورنر ناصی اگبل کو بھی برطرف کر دیا گیا تھا۔ترک…

مکہ مکرمہ: زیر تعمیر عمارت سے گر کر 3 پاکستانی مزدور جاں بحق

مکہ مکرمہ میں تین پاکستانی مزدور کام کے دوران زیر تعمیر عمارت سے گر کر جاں بحق ہوگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میں واقع زیر تعمیر عمارت میں تین پاکستانی کارکن کام کر رہے تھے۔ کام کے دوران پانچویں منزل سے گر کر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔…