بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ کا بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 141 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے پہلے مرحلے کے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش نے جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

الامارات کرکٹ گراؤنڈ مسقط میں کھیلے جارہے اس میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 140 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ 

کرس گریووز 45، جارج منسے 29 اور مارک واٹ 22 رنز بنا کر نمایا کھلاڑی رہے جبکہ دیگر کسی بلے باز نے خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھائی۔ 

الامارات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاپوا نیو گنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمان کو 130 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 3 جبکہ شکیب الحسن، مستفیض الرحمان کے حصے میں دو، دو اور تسکین احمد اور محمد سیف الدین کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا میلہ آج سے سج گیا۔

ایونٹ کے پہلے میچ میں ہوم ٹیم عمان نے پاپوا نیو گنی کو یکطرفہ مقابلے میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.