whisper hookup cougar hookup in louisiana daty hookup being honest about wanting hookup reddit hookup Mount Ephraim hookup Millerton

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے بجائے سندھ کے عوام کیلئے کچھ کریں، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے بجائے سندھ کے عوام کے لیے کچھ کریں، سندھ میں غربت، بے روزگاری کی انتہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ روٹی، کپڑا مکان کی آڑ میں جعلی اکاؤنٹس بنائے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کے عوام کو ذخیرہ اندوز مافیا کے حوالے کردیا ہے۔

وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں کھانے پینے کی اشیاء میں 40 فیصد اور پیٹرولیم مصنوعات میں کئی گنا اضافہ ہوا، وزیراعظم کی ہدایات ہیں عوام کو ہر ممکن ریلیف اور سہولیات فراہم کی جائیں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس ان کو ہضم نہیں ہو رہی، انہوں نے ہمیشہ غنڈا فورس تیار کی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.