بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گن پوائنٹ پر 100وارداتیں کرنیوالے سگے بھائی گرفتار

شہر اقتدار میں گن پوائنٹ پر 100 وارتیں کرنے والے 2 سگے بھائی گرفتار کرلیے گئے۔

اسلام آباد پولیس نے گن پوائنٹ پر وارداتوں کی سنچری بنانے والے دو سگے بھائیوں کو بلآخر گرفتار کرلیا۔ 

پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان لاہور پولیس کو بھی کئی وارداتوں میں مطلوب ہیں۔

پولیس کے مطابق دو ملزمان سے چھینے گئے 20 موبائل فونز اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.