جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کورونا وائرس چینی لیب سے پھیلنے کا مفروضہ خارج از امکان ہے، عالمی ادارہ صحت

چین میں موجود عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ٹیم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے کسی جانور سے پھیلنے کے شواہد ابھی تک نہیں ملے، ٹیم نے وائرس کے چین کی لیبارٹری سے پھیلنے کے مفروضے کو بھی رد کردیا۔ پریس کانفرنس میں تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا…

امریکا میں ہیکرز کا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سسٹم پر خوفناک حملہ ناکام

ہیکرز نے کمپنی کے سافٹ وئیر کا کنٹرول حاصل کرکے پانی صاف کرنے کے ٹینک میں سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ کی مقدار خطرناک حد تک بڑھا دی۔ حکام کی بروقت کارروائی سے کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔ہیکرز نے کمپنی کے ایک ملازم کے کمپیوٹر کے ذریعےسوفٹ ویئر…

ٹرمپ کے خلاف دوسرے مؤاخذے کی کارروائی آج شروع ہوگی

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دوسرے مؤاخذے کی کارروائی آج ہوگی، یاد رہے کہ ٹرمپ پر کیپٹل ہل حملے میں مظاہرین کو اُکسانے کا الزام ہے۔سزا کے لیے ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہوگی، اور  الزام ثابت ہونے پر ٹرمپ…

برطانیہ: مسافروں کیلئے نئی پابندیاں، قرنطینہ میں دو ٹیسٹ کرانا ہونگے، وزیر صحت

برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے مسافروں کیلئے نئی پابندیاں متعارف کرادی ہیں۔ لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 15 فروری سے برطانیہ آنے والوں کو قرنطینہ میں دو ٹیسٹ کرانا ہوں گے۔ پہلا ٹیسٹ دوسرے اور دوسرا ٹیسٹ آٹھویں روز ہوگا، اور اس کی فیس…

برطانیہ: کورونا کی جنوبی افریقی قسم سے متاثرہ مریض سامنے آگئے

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں کورونا وائرس کی جنوبی افریقی قسم سے متاثرہ مریض سامنے آگئے۔ جس کے بعد مقامی کونسل نے ویلی رینج اور موس سائیڈ کے رہائشیوں کو کورونا ٹیسٹ کروانےکی ہدایت کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہیلتھ ورکرز اور کونسل کے ارکان آج…

مظفرگڑھ: 10 سالہ بچے پر پالتو کتے چھوڑ دیے گئے

مظفرگڑھ میں 10 سالہ بچے پر مبینہ طور پر پالتو کتے چھوڑ دیے گئے، کتوں کے حملے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے خانگڑھ میں اسکول جانے والے دوسری جماعت کے طالبعلم 10 سالہ بچے پر مبینہ طور پر پالتو کتے چھوڑ دیے…

ویڈیو معاملہ: پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے سردار ادریس کی وضاحت

سینیٹ الیکشن 2018ء میں ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کے معاملے پر سابق پی ٹی آئی ایم پی اے سردار ادریس کی وضاحت سامنے آگئی ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں سردار ادریس نے وائرل ویڈیو مخالفین کی سازشوں کا نتیجہ قرار دیدیا ہے۔انہوں نے کہا کہ…

ریاستی ادارے خود کو آئین کاپابند نہیں سمجھتے‘ جمہوریت کوہمیشہ کنٹرول کیے رکھا

لاہور (رپورٹ: حامد ریاض ڈوگر) پاکستان کی سیاست پر اسٹیبلشمنٹ کے غلبے کے بڑے اسباب میں ریاستی اداروں کا آئین کی پابندی سے خود کو بالاتر سمجھنا، غیر منظم سیاسی جماعتوں کی جعلی سیاسی قیادت اور عالمی طاقتوںکی ریشہ دوانیاں شامل ہیں۔ ان…

کمپیوٹر کے ذریعے ایک امریکی شہر کے آبی نظام کو زہریلا کرنے کی کوشش

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک شہر کا پانی زہریلا کرنے کی کوششفوری طور پر گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ آیا یہ شخص امریکہ سے تعلق رکھتا ہے یا امریکہ کے باہر سے۔ جمعے کو شہر کے آبی نظام کو دفتر کے باہر سے کنٹرول کیا…

ملک میں صدارتی یا نیم صدارتی نظام لانے کی کوشش ہورہی ہے، شاہد خاقان

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی یا نیم صدارتی نظام لانے کی کوشش ہورہی ہے، سندھ کے حقوق پر کسی کو شب خون مارنے نہیں دیں گے۔حیدر آباد میں اپوزیشن اتحاد کے جلسے سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسائل کا حل…

وزیراعظم عمران خان کا وزیر قانون سلطان محمد سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمد سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے صوبائی وزیر کے استعفیٰ سے متعلق وزیراعلیٰ…

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 258 روپے اضافے سے 96 ہزار 108 روپے…

سندھ میں کورونا سے 25 افراد کا انتقال، 324 نئے مریضوں کی تشخیص

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9599 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید 324 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 اموات…