hookup Wurtsboro NY whatsapp groups for hookups free messege hookup sites hookup Middletown Delaware hookup que significa my senior hookup reviews

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان 23 مارچ کو پھر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کرے گا، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 22 اور 23 مارچ کو پاکستان ایک بار پھر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے افغان عوام کو امید کی کرن نظر آئی۔

انہوں نے بتایا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ خصوصی اجلاس پارلیمنٹ کی عمارت میں ہوا، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ کے اجلاس کے حوالے سے تعاون پر مشکور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 22 اور 23 مارچ کو پاکستان ایک بار پھر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کرے گا، 23 مارچ کی پریڈ پہلی بار مسلم امہ کے وزیر خارجہ کی کثیر تعداد دیکھے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزرائے خارجہ کو پاکستان کے خوبصورت مقام نتھیاگلی لے جانے کا بھی پروگرام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ مارچ میں ہونے والا وزرائے خارجہ کا اجلاس بامعنی اور بامقصد ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.