free messege hookup sites free amarillo hookups best totally free hookup app mature hookup app pregnant hookup ford escort zx2 sr ecu hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواز شریف کی جان پیسوں میں ہے اور نیب وہ وصول کرنا چاہتا ہے، فواد چوہدری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی جان پیسوں میں ہے اور نیب وہ وصول کرنا چاہتا ہے، مسلم لیگی کہلوانے والے خود کو بے عزت کروا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں شریفوں اور زرداریوں کا عروج اب ختم ہوچکا، پی ایم ایل این اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ رپورٹ کا انتظار ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کی تمام ٹیپس اصلی تھیں، ان کو معافی مانگنی تھی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری پاکستان کی سیاست کی تاریخ بن چکے ہیں، نوازشریف اور زرداری کا نہ ہی کوئی مستقبل ہے اور نہ حال ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ فرخ حبیب کو پارٹی کا نیا مرکزی سیکرٹری اطلاعات جبکہ سراج خان کو مرکزی فنانس سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف نے شفاف فنڈنگ کا نظام دیا ہے، 40 ہزار سے زائد ووٹرز پی ٹی آئی فنڈنگ کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہم نے شفاف بلدیاتی انتخابات کروائے، پنجاب میں بھی شفاف بلدیاتی انتخابات کروانے جارہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں، ایم این اے اور ایم پی ایز کو حلقوں میں مہم چلانے کی اجازت ہونی چاہیے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو مل کر ضابطہ اخلاق بنانا چاہیے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے مہنگائی کے توڑ کے لیے جامع منصوبہ تیار کرلیا ہے، فنانس بل جنوری کے دوسرے ہفتے میں پاس ہو جائے گا، اسٹیٹ بینک سے متعلق بل بھی پاس ہو جائے گا، ڈالر کی قیمت میں بھی استحکام آ جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا گروتھ ریٹ ساڑھے پانچ فیصد کے قریب ہے، کچھ لوگوں کی جو امیدیں تھیں وہ ٹوٹ رہی ہیں، کارکن مقامی حکومتوں کے انتخابات کی تیاری کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.