جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ضمنی انتخاب، مریم نواز آج کراچی کا 2 روزہ دورہ کریں گی

کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی انتخابی مہم جاری ہے۔ اسی حوالے سے مریم نواز آج کراچی کا دو روزہ دورہ کریں گی۔وہ مفتاح اسماعیل کے گھر سے ریلی کے ہمراہ بلدیہ ٹاؤن جائیں گی اور چاندنی چوک میں جلسے…

ملک میں آکسیجن کی شدید قلت کا خدشہ

آکسیجن پروڈیوسرز نے خبردار کیا ہے کہ ملک آکسیجن کی شدید قلت کی طرف جا رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ صنعتوں کو آکسیجن فراہمی جاری رہی تو صحت کا شعبہ متاثر ہو سکتا ہے۔آکسیجن پروڈیوسرز کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز بڑھتے رہے تو اسپتالوں کو…

افغان مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، واحد راستہ جامع اور وسیع مذاکرات ہیں۔ ترکی میں افغان امن عمل کانفرنس میں شرکت کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہنا…

مفتاح اسماعیل کی انتخابی مہم، مریم نواز کل کراچی آئیں گی

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کراچی میں مفتاح اسماعیل کے لیے انتخابی مہم چلائیں گی۔کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے 249 میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں، مریم نواز کل شام 2 روزہ دورے پر کراچی…

زمبابوے سے شکست، گرین شرٹس کے مداح آصف علی پر پھٹ پڑے

زمبابوے نے پاکستان کو 16ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ہرا کر پاکستان کے خلاف جیت کا اکاؤنٹ کھول لیا۔گرین شرٹس کے مداحوں نے ٹیم کی خراب کارکردگی پر انٹرنیٹ پر کھلاڑیوں پر تنقید کی۔سوشل میڈیا پر آصف علی تنقید کی زد میں زیادہ…

ٹی20 کرکٹ: کس پاکستانی بولر نے کتنی وکٹیں لیں؟

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا، پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم میں 1000 وکٹ لینے والی پہلی ٹیم  بن گیا۔پاکستانی ٹیم کی جانب سے ٹی20 ٹوئنٹی کرکٹ بہت سے بولرز ایسے ہیں جنہوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے نہ صرف…

کراچی: مخصوص ساخت کی گاڑی چوروں کے نشانے پر

کراچی میں ایک مخصوص ساخت کی گاڑی چوروں کے نشانے پر آگئی۔چور گلی، سڑک یا پارکوں کے باہر کھڑی ان گاڑیوں کے اگلے دروازے کا شیشہ توڑ تے ہیں اور گاڑی کے تمام پینلز اور ڈیجیٹل ڈسپلے آئٹمز نکال کر رفو چکر ہوجاتے ہیں۔حیرت انگیز طور پر چوروں کو…

ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 68 روپے مہنگا

رمضان المبارک کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافے اور کمی سے متعلق ادارہ شماریات نے اپنی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق بیس کلو آٹے کا تھیلا 68 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ بکرے کا گوشت 15 اور گائے کا گوشت 4 روپے فی کلو مہنگا…

شہباز شریف کی رہائی سے قبل اور بعد کیا کیا ہوا؟

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے 7 ماہ بعد گھر پہنچنے پر پارٹی کی نائب صدر اور بھتیجی مریم نواز نے اُن کا استقبال کیا۔منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف جیل سے ضمانت پر رہا ہوگئے۔جیل سے باہر آنے…

شعیب ملک نے زمبابوے سے شکست کا ملبہ کس پر ڈالا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے زمبابوے سے پاکستان کی شکست کا ملبہ مینجمنٹ پر ڈال دیا۔ایک بیان میں کہا کہ جب کپتان کو خود سے فیصلے نہیں کرنے دیئے جائیں گے تو پھر ایسے ہی نتائج سامنے آئیں گے۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شعیب…

اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10فیصد ہوگئی

ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے وار برقرار ہیں، دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد ہوگئی۔اسلام آباد میں کورونا شرح میں اضافے کے بعد محکمہ صحت نے شہر میں سخت پابندیاں لگانے کی تجویز دے دی۔چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک…

چیئرمین کورونا ٹاسک فورس لیڈی ریڈنگ اسپتال نے احتجاجاً استعفی دے دیا

چیئرمین کورونا ٹاسک فورس لیڈی ریڈنگ اسپتال نے احتجاجاً عہدے سے استعفی دے دیا، ڈاکٹر یاسین نے اپنا استعفی میڈیکل ڈائریکٹر ایل آر ایچ کو بھیج دیا، ڈاکٹر یاسین نے بحیثیت ایچ او ڈی میڈیسن بھی استعفیٰ دے دیا۔ڈاکٹر یاسین خان کا کہنا ہے کہ میں…

لاہور: کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد سے زائد

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد سے زائد ہوگی۔پنجاب کے دیگر شہروں میں کورونا وائرس کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، فیصل آباد میں شرح 16 فیصد ہوچکی ہے۔صوبے میں کورونا کیسز کی…

خیبر پختونخوا: کورونا مریضوں میں اضافہ، آکسیجن کا استعمال بڑھ گیا

خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے کے باعث ڈیڑھ ہفتے میں خیبرپختونخوا کے 8 بڑے اسپتالوں میں آکسیجن کا استعمال 83 فیصد بڑھ گیا۔رپورٹ کے مطابق 8 بڑے اسپتالوں میں آکیسجن کا یومیہ استعمال 40 ہزار لیٹر…

وزیراعظم کی جہانگیر ترین سے ملاقات سے اداروں پر دباؤ بڑھےگا، علی امین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور  کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان  کی جہانگیر ترین سے ملاقات سے اداروں پر دباؤ بڑھے گا، وزیراعظم اور جہانگیر ترین کی ملاقات سے سافٹ کارنر کا تاثر جائے گا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے…

زمبابوے سے شکست، بابر اعظم مایوس ہوگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم زمبابوے کے خلاف شکست پر مایوس ہوگئے۔زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی20 میں 19 رنز سے شکست پر اظہار خیال کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ مڈل آرڈر بیٹنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہرارے کی وکٹ پر…

سندھ اسمبلی: چلڈرن پروٹیکشن اتھارٹی ترمیمی ایکٹ منظور کرلیا گیا

سندھ اسمبلی نے چلڈرن پروٹیکشن اتھارٹی ترمیمی ایکٹ2021 منظور کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر برائے قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ بتاتے ہوئے میں خوشی محسوس کررہا ہوں کہ سندھ اسمبلی نے چلڈرن پروٹیکشن اتھارٹی ترمیمی…

چوہدری پرویز الہٰی اور علامہ طاہر اشرفی کی ملاقات

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے ملاقات کی ہے۔دوران گفتگو پرویز الہٰی نے طاہر اشرفی پر واضح کیا کہ نصاب پر اقلیتی کمیشن کی سفارشات ٹھیک نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نصاب…

نائن زیرو آپریشن کیسز کا تحریری فیصلہ جاری

 انسداد دہشت گردی کی  عدالت نے نائن زیرو آپریشن کیسز کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، نائن زیرو آپریشن کیسز کا تحریری فیصلہ 57 صفحات پر مشتمل ہے۔تحریری فیصلے کے مطابق  برآمد ہتھیاروں کے بیشتر لائسنس ایکسپائر ہوچکے تھے، ایکسپائر اسلحے کی…

کراچی: ہوٹلوں نے کورونا ضوابط کی دھجیاں اڑادیں

کہاں ہے ماسک؟ کیسا فاصلہ اور کیس احتیاط؟ کراچی کے ہوٹلوں نے کورونا ضوابط کی دھجیاں اڑا دیں۔کراچی کے ریسٹورنٹس کے باہر ہجوم نے کورونا ضوابط (ایس او پیز) کو قرنطینہ میں بھیج دیا ہے۔حکومت اور انتظامیہ کس ادارے سے ایس او پیز پر عمل کرائے گی؟…