بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

زمبابوے سے شکست، گرین شرٹس کے مداح آصف علی پر پھٹ پڑے

زمبابوے نے پاکستان کو 16ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ہرا کر پاکستان کے خلاف جیت کا اکاؤنٹ کھول لیا۔گرین شرٹس کے مداحوں نے ٹیم کی خراب کارکردگی پر انٹرنیٹ پر کھلاڑیوں پر تنقید کی۔

سوشل میڈیا پر آصف علی تنقید کی زد میں زیادہ آئے۔صارفین نے انکے خلاف طنزیہ ٹوئٹ اور ویڈیوز شیئر کیں۔

ایک صارف نے ٹوئٹر پر مزاحیہ انداز میں لکھا کہ پی سی بی آصف علی کو فردوس عاشق سے تبدیل کردے۔مجھےلگتا ہے کہ وہ آصف سے زیادہ اچھا کھیلیں گی۔جبکہ ایک شخص نے لکھا کہ آصف علی 99 رنز سے سنچری نہ بناسکے۔

واضح رہے کہ زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آصف علی نے 3 گیندوں پر ایک رن بنایا تھا۔جبکہ شکست کی وجہ سے اب پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔ فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.