جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غم کی ایسی کیفیت ہے جو دور نہیں ہو رہی، علامہ طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ غم کی ایسی کیفیت ہے جو دور نہیں ہو رہی، آقائے دوجہاں کے دربار میں حاضری پر جاتے ہوئے جوشرمساری ہے وہ ناقابل بیان ہے۔علامہ طاہر اشرفی کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سو…

شعیب اختر، شین واٹسن اور ڈی ویلیئرز کے درمیان دلچسپ گفتگو کا تبادلہ

دُنیائے کرکٹ کے جانے مانے ریٹائرڈ کرکٹرز شعیب اختر، شین واٹسن اور اے بی ویلیئرز کے درمیان سوشل میڈیا پر دلچسپ گفتگو کا تبادلہ جس میں تینوں ریٹائرڈ کھلاڑیوں نے اپنے کیریئر کو یاد کیا۔شعیب اختر کی جانب سے 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بال…

کراچی میں گرمی کا نیا ریکارڈ قائم

شہرِ قائد کراچی آج بھی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کراچی میں گرمی کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے، گرمی کے باعث رات  میں کم سے کم درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں رات…

میرے اندر جب تک کرکٹ کی بھوک ہے تب تک کھیلتا رہوں گا، محمد حفیظ

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ کا اپنے کرکٹ کیریئر سے متعلق کہنا ہے کہ میرے اندر جب تک کرکٹ کی بھوک ہے تب تک کھیلتا رہوں گا، اپنے آپ کو اگلے سال پاکستان سپر لیگ کے لیے تیار کر رہا ہوں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر اپنے…

حلف کا معاملہ، حمزہ شہباز کا تیسری بار ہائیکورٹ سے رجوع

مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے وزارت اعلیٰ کا حلف نہ لینے کے خلاف تیسری بار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی ہے۔حمزہ شہباز کی درخواست میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو فریق…

مسجدِ نبوی ؐ کا واقعہ عمران خان کے بدترین اختتام کا آغاز ہے: محسن داوڑ

رکنِ قومی اسمبلی محسن داوڑ نے مسجد نبوی ﷺ میں پیش آئے واقعے پر سابق وزیرِ اعظم کو مخاطب ہو کر کہا ہے کہ عمران خان صاحب! یہ واقعہ آپ کے بدترین اختتام کا آغاز ثابت ہو گا۔یہ بات رکنِ قومی اسمبلی محسن داوڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر…

علی محمد خان کی مسجدِ نبوی ﷺ میں نعرے بازی کی مذمت

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے مسجدِ نبوی ﷺ میں کی گئی نعرے بازی کی مذمت کی ہے۔جاری کیے گئے بیان میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ مسجدِ نبوی ﷺ یا اس کے احاطے میں کسی…

شاہ زین بگٹی کے گارڈز کی قاسم سوری پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کی جانب سے  سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری پر ہونے والے حملے پر ردِ عمل دیا گیا ہے۔علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ شاہ زین بگٹی…

پنجاب اسمبلی ہنگامہ، 11 ایم پی ایز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور کی سیشن عدالت نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کرتے ہوئے 11 ارکانِ پنجاب اسمبلی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کی۔لاہور کی سیشن عدالت نے 11 ایم پی…

یوسف رضا گیلانی کیخلاف شواہد نہیں، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن ویڈیو اسکینڈل کے معاملے میں سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف کوئی شواہد نہیں، اس لیے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔فیصلہ چیف…

کسی پر جھوٹے مقدمات بنانے کے حق میں نہیں: شاہ زین بگٹی

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے انسدادِ منشیات شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ ہم کسی پر جھوٹے مقدمات بنانے کے حق میں نہیں ہیں۔یہ بات وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے انسدادِ منشیات شاہ زین بگٹی نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔انہوں…

سودی نظام ختم کرنے کیلیے آئی ایم ایف سے معاہدے مسترد کیے جائیں، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے 27رمضان المبارک کوسودی نظام کے خاتمے کا تاریخی فیصلہ دے دیا، پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ غلامی کے معاہدوں…

مسجد نبویؐ میں بعض افراد کی کابینہ اراکین کیخلاف نعرے بازی

سیاسی مخالفت کے جنون میں مذہبی تقدس کی پامالی کردی گئی، مسجد نبویؐ کی زیارت کے موقع پر بعض افراد کابینہ اراکین کیخلاف نعرے بازی پر اتر آئے۔وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نفرت، تعصب اور گمراہی کی دلدل میں دھنسے یہ بدقسمت دربارِ…

مریم اورنگزیب کا روضۂ رسولؐ میں پیش آئے واقعے پر ردعمل

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے روضۂ رسولؐ میں پیش آئے واقعے پر  اپنا ردعمل دیا ہے۔مریم اورنگزیب نے روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی سنہری جالیوں پر لکھی ہوئی سورۃ الحجرات کی آیت سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔آیت میں کہا گیا ہے…

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے شرمناک ویڈیو پوسٹ کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے شرمناک ویڈیو پوسٹ کردی۔فواد چودھری نے ویڈیو پوسٹ کر کے واقعے پر اپنے بیان میں کہا کہ اور ابھی یہ لوگ حکومت میں ہیں جب لوگ ان کو ایوانوں سے ٹھڈے مار کر نکال باہر…

اسلام آباد، پی ٹی آئی رہنما اور جمہوری وطن پارٹی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی

اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور جمہوری وطن پارٹی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔پی ٹی آئی کے ر ہنما قاسم سوری ہوٹل پر بیٹھے تھے جہاں واقعہ پیش آیا۔ نعرے لگانے والوں کی قاسم سوری سے ہاتھا پائی…

روضہ رسول ﷺ کی توہین قابل مذمت ہے، مولانا فضل الرحمٰن

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ روضہ رسول اللّٰہﷺ کی توہین قابل مذمت ہے، حرم کے تقدس کا تقاضا تک نہیں دیکھا کیا گیا۔مولانا فضل الرحمٰن نے مسجد نبویؐ کےواقعے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ کا حکم ہے رسول ﷺ کے سامنے…