my uber hookup hookup Mount Ephraim best site to hookup with older woman instant sex hookup sites best place for discreet hookups married being honest about wanting hookup reddit

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہ زین بگٹی کے گارڈز کی قاسم سوری پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کی جانب سے  سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری پر ہونے والے حملے پر ردِ عمل دیا گیا ہے۔

علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ شاہ زین بگٹی کے گارڈز کی جانب سے قاسم خان سوری پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، قاسم سوری پر حملہ ان بدمعاش وزیروں کے گھٹیا پن کو ظاہر کرتا ہے۔

علی زیدی نے لکھا ہے کہ غنڈہ گردی ہی ہمارے عزم کو مضبوط کرے گی۔

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا اپنی ٹوئٹ میں سوال اٹھاتے ہوئے مزید لکھنا ہے کہ شاہ زین بگٹی کے گارڈز کو ایل ایم جی لیے اسلام آباد پولیس کے آس پاس گھومنے کی اجازت کیوں ہے؟

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں اندراجِ مقدمہ کی درخواست دے دی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور جمہوری وطن پارٹی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری ہوٹل پر بیٹھے تھے جہاں واقعہ پیش آیا، نعرے لگانے والوں کی قاسم سوری سے ہاتھا پائی ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.