free amarillo hookups pregnant hookup hookup Telford Pennsylvania is there a real hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت میں برتن دھونے کے تنازع پر ایک شخص قتل

بھارت میں ایک 21 سالہ نوجوان کو برتن دھونے کے تنازع پر اپنے فلیٹ میٹ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اس واقعے کے ملزم کی شناخت بھارت کے ضلع کٹک کے رہنے والے انیل کمار سرت کمار داس کے نام سے کی گئی ہے جبکہ مقتول کی شناخت 28 سالہ امر بسنت مہوپترا کے نام سے ہوئی ہے۔

اس واقعے کی شکایت ملزم اور مقتول کے  ان کے ساتھ رہنے والے ایک تیسرے شخص 40 سالہ برجو ساہو نے درج کرائی تھی۔

ذرائع کے مطابق، ان تینوں افراد کا تعلق بھارت کی مختلف ریاستوں سے ہے جوکہ نقل مکانی کرکے پونے آئے اور شہر میں حجام کی نوکری کرتے ہیں اور ایک ساتھ کرائے کے فلیٹ میں رہتے تھے۔

پولیس کے مطابق، جمعہ کو آدھی رات ہونے سے کچھ وقت پہلے مہاپترا نے داس سے برتن دھونے کو کہا جس کے بعد دونوں میں بحث ہوئی اور مشتعل ہو کر داس نے باورچی خانے کا چاقو اٹھایا اور مہاپترا پر بے دردی سے وار کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.