ford escort zx2 sr ecu hookup hookup Telford Pennsylvania cancer man and hookups hookup Monmouth Junction NJ

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کا ذہنی معائنہ کروانا چاہیے، عطا تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ذہنی معائنہ کروانا چاہیے، جو روضۂ رسولؐ پر ہوا اس پر عمران خان کو معافی مانگنی چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی وجہ سے آئین سے روگردانی کی جا رہی ہے۔

لیگی رہنما نے بتایا کہ ایک بار پھر ہم تیسری درخواست لے کر عدالت میں موجود ہیں، 28 دن ہو گئے، نہ حکومت ہے نہ نظام ہے، عمران خان پنجاب کے عوام سے انتقام لے رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے وزارت اعلیٰ کا حلف نہ لینے کے خلاف تیسری بار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

عطا اللّٰہ تارڑ کاکہنا تھا کہ کل گورنر پنجاب نے صدر کو خط لکھا جس میں لاہور ہائیکورٹ پر سوالیہ نشان لگایا ہے، آئین کہتا ہے حلف برداری فوری ہو ، گورنر کی کوئی صوابدید نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ خود آئین کو پامال کریں اور عدالتوں کو بدنام کریں، یہ باعث شرم ہے، اگر کوئی واقعہ ہوا تو ذمہ داری گورنر پنجاب پر ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم میں وزارت اعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز کی حلف برداری یقینی بنانے کے واضح احکامات موجود ہیں، صدر اور گورنر پنجاب کیخلاف آرٹیکل 6 اور توہین عدالت کی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ آج اگر گورنر حکم نہیں مانتا تو کل عام شہری کیسے عدالت کا حکم مانے گا، آپ نے آئین کے ساتھ بہت کھلواڑ کر لیا، ہم چاہیں تو کسی تیسرے آئینی عہدیدار سے حلف لے لیں۔

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ روضہ رسول اللّٰہﷺ کی توہین قابل مذمت ہے، حرم کے تقدس کا تقاضا تک نہیں دیکھا کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا پالا ان لوگوں سے ہے جو روضۂ رسولؐ کی بیحرمتی کے مرتکب ہوئے۔

ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ گورنر کا خیال ہے گورنری کے پیچھے سزائے موت کا مقدمہ بڑی بات نہیں تو ٹھیک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی درخواست میں ابھی توہین عدالت اور غداری کے الزامات پر زور نہیں ڈال رہے، ہم ابھی صرف حلف برداری چاہتے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ہم نے لاس اینجلس کی عدالت کا فیصلہ اٹھایا تو آپ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.