the hookup game download 4 foot by 8 foot solar panel hookup st louis hookups reddit gay byu hookups hookup Wurtsboro NY my senior hookup reviews

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوٹ لکھپت جیل میں وزیراعلیٰ پنجاب کا 22 ماہ قید میں رہنے والے وارڈ کا بھی دورہ

وزیرِاعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت کے دورے کے دوران اس وارڈ کا بھی دورہ کہا جہاں وہ 22 ماہ قید میں رہے تھے۔

حمزہ شہباز نے سیکیورٹی وارڈ 2 میں قائم مرکز تدریس القرآن و حدیث کا افتتاح کیا، اس وارڈ میں وزیراعلیٰ پنجاب 22 ماہ قید میں رہے۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے قیدیوں کی سزاؤں میں 60 روز کی معافی کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ  جیل کے سپاہیوں کی تنخواہیں بڑھانے کا بھی اعلان کیا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ جیل کے سپاہیوں کو پولیس کے سپاہیوں کے برابر تنخواہ ملے گی، وزیرِاعلیٰ حمزہ شہباز نے قیدیوں میں عید کے تحائف بھی تقسیم کیے۔

وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے جیل کے لان میں پودا بھی لگایا، وزیراعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اراکین پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، حافظ محمد نعمان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.