boyne tannum hookup rules free hookup sites usa best really free hookup sites daty hookup hookup Hawleyville

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوسف رضا گیلانی کیخلاف شواہد نہیں، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن ویڈیو اسکینڈل کے معاملے میں سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف کوئی شواہد نہیں، اس لیے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔

فیصلہ چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی سے متعلق درخواستوں پرفیصلہ سنایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کی نااہلی کے لیے دائر درخواستوں پر فیصلہ سنایا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اتفاقِ رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف کیس نمٹا دیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 5 اپریل کو سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.