4 foot by 8 foot solar panel hookup cancer man and hookups pregnant hookup dog screening hookup to laptop free messege hookup sites whatsapp groups for hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جامعہ کراچی دھماکا: لاشوں کی شناخت کا تجزیاتی کام مکمل

سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل)، جامعہ کراچی نے جامعہ کراچی میں خودکُش بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کی شناخت کا تجزیاتی کام مکمل کرلیا ہے، جس کے بعد لاشوں کی شناخت ممکن ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری جامعہ کراچی کو سانحہ والے دن کی شب محکمہ پولیس سے چار لاشوں کے نمونے ڈرائیور کے ریفرینس نمونے کے ساتھ موصول ہوئے تھے، ان میں تین چینی ماہرین اور ایک پاکستانی ڈرائیور کے نمونے شامل تھے۔ 

ترجمان کے مطابق آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کی ہدایت پرجلد از جلد تجزیاتی کام مکمل کر کے 26 گھنٹوں کے اندر رپورٹ جمع کروادی گئی ہے۔ 

تفتیشی حکام کے مطابق خاتون نے جامعہ کراچی میں داخل ہونے کے لیےمسکن گیٹ کا راستہ استعمال کیا۔

واضح رہے کہ چینی ماہرین کے رشتہ داروں کے نمونے عدم دستیاب تھے لہٰذا ایس ایف ڈی ایل، جامعہ کراچی کے ماہرین کی رائے کی روشنی میں چینی ماہرین کے زیرِ استعمال سامان سے نمونے حاصل کیے گیے تاکہ نتائج کی تیاری بروقت کی جاسکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.