hookup Mount Ephraim farm girl hookup dailydot hookup app hookups skateboards shirts

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جامعہ کراچی میں 50 فیصد سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہونے کا انکشاف

جامعہ کراچی کی سیکیورٹی کے حوالے سے ہوشربا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے مطابق جامعہ میں 50 فیصد سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کی چار دیواری 2 درجن سے زائد مقامات سے ٹوٹی ہوئی ہے،  ماہانہ 50 لاکھ روپے سیکیورٹی اہلکاروں کو تنخواہوں کی مد میں جاتے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کے 150 سے زائد سیکیورٹی اہلکار غیر تربیت یافتہ ہیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس اسلحہ نہیں ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 6 سال قبل سیکیورٹی کی مد میں 5 کروڑ 50 لاکھ روپےکی گرانٹ جاری کی تھی، جامعہ کراچی میں 146مرد جبکہ 30ہزار سے زائدطالبات کی تلاشی کے لیے صرف 7 خواتین سیکیورٹی اہلکار ہیں۔

 8 گھنٹوں کی تین شفٹوں میں سیکیورٹی اہلکار فرائض انجام دیتے ہیں، ایک شفٹ میں 48 سیکیورٹی اہلکار موجود ہوتے ہیں۔

کیمپس سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر زبیر کا کہنا ہے کہ چار دیواری کی مرمت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، خراب سی سی ٹی وی کیمروں کو جلد ٹھیک کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.