بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم اورنگزیب کا روضۂ رسولؐ میں پیش آئے واقعے پر ردعمل

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے روضۂ رسولؐ میں پیش آئے واقعے پر  اپنا ردعمل دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی سنہری جالیوں پر لکھی ہوئی سورۃ الحجرات کی آیت سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔

آیت میں کہا گیا ہے کہ اے ایمان والو! اپنی آوازیں نبیؐ کی آواز پر اونچی نہ کرو اور ان کے حضور زیادہ بلند آواز سے کوئی بات نہ کہو، جیسے ایک دوسرے کے سامنے بلند آواز سے بات کرتے ہو کہ کہیں تمہارے اعمال برباد نہ ہوجائیں اور تمہیں خبرنہ ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.