جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

احمد شہزاد سمیت سب کیلئے دروازے کھلے ہیں، شان مسعود

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ احمد شہزاد سمیت سب کے لیے دروازے کھلے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ بابر اعظم کے ساتھ ہمیشہ اچھا تعلق رہا ہے اور ہم بہت عرصے سے ایک ساتھ کھیل رہے…

ایناکونڈا کو قابو کرنے والا رئیل ٹارزن، ویڈیو وائرل

ملیے حقیقی خطروں کے کھلاڑی سے جس نے مادہ ایناکونڈا کو نہتے قابو میں کر لیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ان دنوں دی رئیل ٹارزن نامی اکاؤنٹ سے وینزویلا کے جنگلات سے شیئر کی گئی…

پی ٹی آئی کی انتخابی نشان دوسری جماعت کو نہ دینے کی استدعا واپس لینے کی درخواست، نوٹسز جاری

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کی بلے کا نشان دوسری جماعت کو نہ دینے کی استدعا واپس لینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔تحریکِ انصاف کی انتخابات کے دوران جوڈیشل افسران کی تعیناتی سے متعلق درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس…

PTI پارٹی چیئرمین کی تقرری سے متعلق اندرونی کہانی سامنے آگئی

سیاسی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین کی تقرری سے متعلق اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف کی کور کمیٹی کے رہنما اور وکلاء ٹیمیں دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے سینئر…

کراچی: شیر شاہ تھانے میں زیرِ حراست شخص نے خودکشی کرلی

کراچی میں شیر شاہ پولیس اسٹیشن میں زیرِ حراست شخص نے خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق عمران کو تفتیشی پولیس گزشتہ شب حراست میں لے کر تھانے لائی تھی جس سے بچی کی گمشدگی سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی تھی۔پولیس کا بتانا ہے کہ تفتیشی افسر نماز پڑھنے…

ایم پی اے مجاہد علی خان کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل طلب

پشاور ہائی کورٹ نے حکومت سے رکن صوبائی اسمبلی مجاہد علی خان کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل طلب کرلی۔عدالت میں چیف جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس وقار احمد نے سابق ایم پی اے مجاہد علی خان کے مقدمات کی تفصیل کے لیے درخواست کی سماعت…

عرفان صدیقی کا سپریم کورٹ سے انتخابات میں تاخیر سے متعلق خبروں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے سپریم کورٹ سے انتخابات میں تاخیر سے متعلق گردش کرتی خبروں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 8 فروری کے انتخابات کو پتھر پر لکیر قرار…

پاکستانی عوام اور پارلیمان فلسطینی بھائیوں سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں، راجہ پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔راجہ پرویز اشرف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور پارلیمان اپنے فلسطینی بھائیوں سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے…

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 2600 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 21 ہزار روپے فی تولہ…

چیئرمین پی ٹی آئی نے مائنس ون کی خبروں کی تردید کی ہے، لطیف کھوسہ

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مائنس ون کی خبروں کی تردید کی ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین جو ہیں وہی رہیں گے اور انٹرا پارٹی الیکشن میں پی ٹی…

امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ

ملک کے امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ کر لیا گیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ذرائع کے مطابق صنعتکاروں، وکلاء اور ڈاکٹرز سمیت ملک کی طاقتور ایسوسی ایشنز کے ممبران کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا…

وفاقی کابینہ نے 2 اہم فیصلوں کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے دو اہم فیصلوں کی منظوری دے دی، کابینہ نے ملائیشیا کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کی منظوری دی۔وزارت دفاع کو ملائیشیا کے ساتھ 1997ء کے معاہدے میں ترمیم کی اجازت دے دی گئی ہے۔جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم خان میاں خیل کو چیئرمین ایپلٹ…

مقبول باقر کو بیورو کریسی نے یرغمال بنایا ہوا ہے: بشیر میمن

مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما بشیر میمن کا کہنا ہے کہ مقبول باقر بہترین جج رہے لیکن بیورو کریسی نے انہیں یرغمال بنایا ہوا ہے۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشیر میمن نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے درخواست کی ہے کہ ہمیں سندھ میں…

فیض آباد دھرنا کمیشن نے تحقیقات کیلئے شاہد خاقان عباسی کو سوالنامہ دیدیا

فیض آباد دھرنا کمیشن نے تحقیقات کے لیے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کو سوالنامہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق کمیشن کی جانب 4 صفحات پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا ہے۔سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مجھے کمیشن کی…

برازیل میں ملے قدموں کے نشان سے ڈائناسور کی نئی نسل دریافت

اراراکوارہ: برازیل میں پائے جانے والے ڈائناسور کے پیروں کے نشانات کی نشاندہی کرلی گئی ہے جس کے بعد اسے ڈائناسور کی نئی نسل قرار دیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اراراکوارہ شہر میں پیروں کے نشانات 1980 کی دہائی میں ایک اطالوی پادری…

دورۂ جنوبی افریقا: ویرات کوہلی کا وائٹ بال سیریز سے بریک لینے کا امکان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کا دورۂ جنوبی افریقا کی وائٹ بال سیریز سے بریک لینے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی صرف ٹیسٹ سیریز کا حصہ ہوں گے، انہوں نے اپنے فیصلے سے بھارتی بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔ویرات کوہلی نے…

پاکستان کی اسکریبل ٹیم تھائی لینڈ روانہ

ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ 2023ء میں شرکت کے لیے پاکستان کی 11 رُکنی اسکریبل ٹیم کراچی سے تھائی لینڈ روانہ ہو گئی۔قومی ٹیم میں 9 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں، علی سلمان اعزاز کا دفاع کریں گے۔ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عفان سلمان، مونس خان،…

خیبرپختونخوا: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے اتوار کو دوبارہ منعقد کیے گئے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 امیدواروں نے 192 نمبر لے کر ایم ڈی کیٹ میں ٹاپ کیا…

شیخ رشید کی تھانہ کوہسار کے مقدمے میں ضمانت کنفرم

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کی تھانہ کوہسار کے مقدمے میں ضمانت کنفرم کر دی۔شیخ رشید اپنے وکلاء کے ہمراہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔بعدازاں ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر…

سابق امریکی خاتون ریسلر کو کار حادثے میں 17 سال قید کی سزا

سابق امریکی ریسلر ٹیمی سائچ کو کار حادثے کے جرم میں 17 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کار حادثے میں 75 سالہ شخص کی موت واقع ہوئی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جب عدالت میں جج نے ٹیمی سائچ کو سزا سنائی تو وہ پریشان دکھائی…