جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

PTI پارٹی چیئرمین کی تقرری سے متعلق اندرونی کہانی سامنے آگئی

سیاسی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین کی تقرری سے متعلق اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف کی کور کمیٹی کے رہنما اور وکلاء ٹیمیں دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے سینئر رہنماؤں کی رائے ہے کہ پارٹی چیئرمین کا عہدہ کسی سیاسی رہنما کو دیا جائے۔

دوسری جانب اس معاملے پر قانونی ٹیم کی رائے ہے کہ پارٹی چیئرمین کا عہدہ عارضی طور پر کسی کو دے کر پارٹی بچائی جاسکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.