جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سابق امریکی خاتون ریسلر کو کار حادثے میں 17 سال قید کی سزا

سابق امریکی ریسلر ٹیمی سائچ کو کار حادثے کے جرم میں 17 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کار حادثے میں 75 سالہ شخص کی موت واقع ہوئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جب عدالت میں جج نے ٹیمی سائچ کو سزا سنائی تو وہ پریشان دکھائی دیں جس کے بعد انہیں کمرۂ عدالت سے باہر لے جایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق سابق ریسلر کی گاڑی ریاست فلوریڈا میں 2022ء میں ٹریفک سگنل پر کھڑی گاڑی سے ٹکرائی تھی جس کے بعد ان کا لائسنس بھی مستقل طور پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیمی سائچ نے آبدیدہ ہو کر اس حادثے پر معافی بھی مانگی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.