جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان کی اسکریبل ٹیم تھائی لینڈ روانہ

ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ 2023ء میں شرکت کے لیے پاکستان کی 11 رُکنی اسکریبل ٹیم کراچی سے تھائی لینڈ روانہ ہو گئی۔

قومی ٹیم میں 9 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں، علی سلمان اعزاز کا دفاع کریں گے۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عفان سلمان، مونس خان، احزام احمد، بلال اشعر، احمد سلمان، مصباح الرحمٰن، سیحان اویس اور شان عباس شامل ہیں جبکہ لڑکیوں میں حاورہ فاطمہ اور منال اشعر شامل ہیں۔

ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ ایک سے تین دسمبر تک تھائی لینڈ میں کھیلی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.